ایک نیوز:حکومت سازی کامعاملہ،ن لیگ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے سپیکر کی سیٹ پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، ن لیگ اسپیکر قومی اسمبلی اپنا لانا چاہتی ہے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی نےدوآئینی عہدے مانگ لئےجس کی وجہ سےن لیگ اورپیپلزپارٹی کےمذاکرات ڈیڈلاک کاشکارہے،پیپلزپارٹی کی جانب سےپنجاب میں گورنراوراسپیکرشپ کامطالبہ کیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ایک عہدہ دینے پر آمادہ ہے، ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کا عہد ہ ق لیگ کو دینے کے لیے تیار ہے، مسلم لیگ ن کی مشاورتی کمیٹی کی جانب سے پارٹی قائد نواز شریف کو بریفنگ دی جائےگی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آبادمیں کل دوبارہ ہوگا۔