ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ ذخائرمیں ایک کر وڑ25لاکھ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نےزرمبادلہ کےذخائرکی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران1 کروڑ25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،9 فروری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت8 ارب 5 کروڑ65 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کےاعدادشمارکےمطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں3 کروڑ90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب9 کروڑ26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر13 ارب14 کروڑ91 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔