اینٹی کرپشن نےپی ٹی آئی حمایت یافتہ منتخب ممبروں کوطلب کرلیا

اینٹی کرپشن نےریاض فتیانہ اوراہلیہ کوطلب کرلیا
کیپشن: Anti-corruption summoned Riyaz Fatiana and his wife

ایک نیوز:اینٹی کرپشن نےپاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ منتخب ممبروں کوطلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن نے این اے107 سے نومنتخب ایم این اے ریاض فتیانہ کو اہلیہ سمیت طلب کر لیا،
ذرائع کےمطابق ریاض فتیانہ کی اہلیہ آشفہ ریاض پی پی 123 سے ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں ،ریاض فتیانہ کو کمالیہ میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے ،آشفہ ریاض کو کمالیہ لاری اڈا اور یونیورسٹی کے مبینہ کیس میں بلایا گیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن نے نومنتخب جوڑے کو 16 فروری کو پیش ہونے کا نوٹس بھجوا دیا ،ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض پی ٹی آئی کی حمایت سے بطور امیدوار کامیاب ہوئے۔