عمران خان کا جو بھی حکم ہو گا بجا لائیں گے،علی امین گنڈاپور

Feb 15, 2024 | 19:42 PM

ایک نیوز:رہنماپی ٹی آئی علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ عمران خان کا جو بھی حکم ہو گا بجا لائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق رہنماتحریک انصاف علی امین گنڈاپوراپنےوالدکےسوئم کےبعدرڈیرہ اسماعیل خان سےپشاورروانہ ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق سابق وفاقی وزیر علی امین پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور عمران خان کی ہدایات کے مطابق اتوار کے روز بلائے گئے ممبران کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، نئی صوبائی حکومت کے قیام کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
 اس حوالے سے علی امین کا کہنا تھا کہ اس غمناک صورتحال کے موقع پر کوئی بھی سیاسی بات نہیں کروں گا تاہم عمران خان کا جو بھی حکم ہو گا بجا لائیں گے۔

مزیدخبریں