ایک نیوز:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل،چودھری شجاعت حسین اورصدرپی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کےدرمیان اہم ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
ذرائع کےمطابق چودھری شجاعت حسین کےعلاوہ چودھری سالک حسین،چودھری شافع حسین اورچودھری وجاہت بھی ملاقات میں شامل تھے،ملاقات تقریبا2گھنٹےاور40منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں پرویزالٰہی کی صحت ،سہولیات اورسیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی گئی،ملاقات اڈیالہ جیل کےکانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ملکی سیاست میں بڑی ہلچل،اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات
Feb 15, 2024 | 19:26 PM