ملک میں فساداورانتشارپھیلاناپی ٹی آئی کاشیواہے،مریم اورنگزیب

Feb 15, 2024 | 18:47 PM

ایک نیوز:ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ یہ لوگ9مئی کےماسٹرمائینڈہیں،ملک میں فساداورانتشارپھیلاناپی ٹی آئی کاشیواہے۔
تفصیلات کےمطابق رہنمامسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کااپنےٹویٹ میں کہناتھاکہ کبھی کہتے ہیں ہم نے180 سیٹیں جیتیں ہیں ، کبھی کہتے ہیں150 سیٹیں جیتیں ہیں ۔ کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں نہیں ہیں اورکہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، او بھائی آپ سے رابطہ کیا کس نے ہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ کبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بناؤ بھئی روکاکس نےہے،پھرکہتے ہیں خیبرپختونخوامیں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج کرتےہیں۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں سارے فارم45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم45 سب ٹھیک کیا دماغی حالت ہے ؟
رہنمان لیگ کامزیدکہناتھاکہ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائینڈہیں ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں