نگران حکومت نےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دیدی

نگران حکومت نےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دیدی
کیپشن: The caretaker government approved the hike in gas prices

ایک نیوز:نگران وفاقی حکومت نےگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافےکی منطوری دیدی،تمام صارفین پر204ارب روپےکااضافی بوجھ پڑےگا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقدہوا،جس میں گیس کے نرخوں میں67 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
 ذرائع کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گاجبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔
 ذرائع کےمطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں900 روپے کا اضافہ ہو گا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں170 روپے کا اضافہ ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا، گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔