ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کےلیے ملاقات طے پاگئی ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور مولانا کے درمیان ملاقات آج شام کسی وقت بھی ہوسکتی ہے ۔