پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

Feb 15, 2024 | 16:59 PM

ایک نیوز:پی سی بی نے  حارث روف کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہ یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے  انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہناہے کہ  انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش پایاگیا۔  پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں