حکومت سازی :ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ اجلاس

Feb 15, 2024 | 15:17 PM

ویب ڈیسک :مرکز میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  اجلاس سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پرہورہا، دونوں طرف سے سینیر رہنما اجلاس میں موجود ہیں ،اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے پاور شئیرنگ فارمولے پر بات چیت کی جارہی ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنی شرائط سے ن لیگ کو آگاہ کردیا ۔

 اجلاس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، سینیٹ انتخابات، صدراتی انتخابات سمیت دیگر امور پر غور ہورہا ہے، مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ کابینہ کے بعض ارکان بھی زیر بحث آئیں گے  خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کے نام زیر غورہیں ، پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف گیلانی، خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، نفیسہ شاہ اور سینیٹر شیری رحمان کے نام بھی زیر غور ہیں، ایم کیو ایم، بی اے پی، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ایم کیو ایم بھی آئینی عہدوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔

مزیدخبریں