محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
کیپشن: محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

ایک نیوز: قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے پر پی سی بی کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کنٹریکٹ 15 دسمبر کو ختم ہو چکا ہے ، نئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے کا امکان تھا ، محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جداکرلیں اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو باقاعدہ آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے توسط سے یہ پیغام واضح طور پر دے دیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔محمد حفیظ کو چیئرمین آفس میں موجود نبیلہ اور ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید سے بار بار رابطہ کرنے پر حوصلہ افزا جواب نہیں مل سکا۔

چیف ایگزیکٹو سے انہیں واضح پیغام موصول ہوا ہے کہ چیئرمین بطور ڈائریکٹر انہیں مزید وقت دینے کے خواہش مند دکھائی نہیں دیتے اور کچھ الگ سوچ کے ساتھ غیر ملکی کوچنگ سٹاف رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔