ایک نیوز :انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کے احتجاج کے موقع پرالیکشن کمیشن سندھ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کو لیکر جے یو آئی الیکشن کمیشن مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہے ،جے یو آئی نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر بھی احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مولانا امین اللہ نے کہا کہ ہمیں لوگوں نے ووٹ دیا ہے ۔ جو میرے میں حلقے جتیا ہے اس کے فارم 45 کے مطابق ووٹ 1172 ہیں لیکن اس کو جتوا دیا گیا، 45 ارب روپے خرچ کر کے کیا فائدہ ہوا؟ ایک پارٹی کو 17 نشستیں دی گئی ہیں یہ عوام کے ساتھ کیوں مذاق کیا گیا ہے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کے دفتر کےباہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، دفتر کے باہر بکتر بند گاڑی بھی موجودہے ۔واضح رہے کہ انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں جے یو آئی کا احتجاج جاری ہے ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ بنے، انتخابی عمل یرغمال بنا رہا، الیکشن کو شفاف قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔