17 سے 21 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Feb 15, 2024 | 13:39 PM

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری تک ملک کے مختلف علاقو ں میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے 17 سے 21 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات نے  متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے دوران سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے شہریوں کو لینڈ سلائڈنگ کے خدشات سے محتاط رہنا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مغربی ہواوں کا سلسلہ 17 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا 17 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد راولپنڈی مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، 17 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان کشمیر کوٹلی بھمبر میرپور اور باغ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے 17 سے 21 فروری کے دوران دیر سوات ہری پور ایبٹ آباد کوہستان کرک پشاور اور باجوڑ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ،18 سے 19 فروری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں