ن لیگ خیبر پختونخوا نےبھی انتخابی نتائج مسترد کردیئے

ن لیگ خیبر پختونخوا نےبھی انتخابی نتائج مسترد کردیئے
کیپشن: ن لیگ خیبر پختونخوا نےبھی انتخابی نتائج مسترد کردیئے

ایک نیور :پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے بھی عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان نے کہا کہ الیکشن میں دھادندلی نہیں ڈکیتی کی گئی ،ہم انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں ،پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں مشن کو انجینئرڈ کر کے پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا، پولنگ اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔  علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے۔اختیارولی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔

اختیار ولی نے کہا ہے کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی، خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کے خلاف سازشیں بنائی جا رہی ہیں۔