انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں نے بغاوت کی، آصف کرمانی

ایک پارٹی کے نام پر جیت کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، آصف کرمانی
کیپشن: ایک پارٹی کے نام پر جیت کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، آصف کرمانی

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے نام سے جیت کردوسری میں شامل ہونا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے  آصف کرمانی نے کہا کہ انتخابات میں نوجوانوں نے بغاوت کی، انتخابات میں عوام کا موڈ کہیں اور تھا اور وہ الیکشن نظر آیا بھی ،جن آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف کی سپو رٹ تھی وہ اکثریت میں آئے اس کے  باوجود بھی میں سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف کا ووٹر ابھی تک پورا باہر نہیں نکلا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ ملک غریب اور مڈل کلاس لوگوں کیلئے بنا تھا لیکن بدقسمتی سے اس ملک پر 75سال سے ایک ایلیٹ مسلط ہے ،اس الیکشن میں مڈل کلاس تعلیم یافتہ طبقہ جن کے پاس کوئی نوکری نہیں انہوں نے بغاوت کی ہے ۔
آصف کرمانی نے مزید کہا کہ میں اس لئے کہتا ہوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔ہمارا اصل مسئلہ یہ ہے کہ یہاں نوجوانوں کے مسائل پر پچھلے 75سال سے کسی نے کوئی توجہ دی ہی نہیں اسی لئے نوجوانوں نے غصے اور نفرت میں ووٹ ڈالا ہے ۔نوجوانوں نے ایلیٹ مافیا اور ان کے نمائندوں کیخلاف و وٹ ڈالا ۔

ان کا کہناتھا کہ مخلوط ہمیشہ بہت کمزور ہوتی ہے اور وہ بیساکھیوں کے سہارے ہوتی ہے ۔ شہبازشریف کو کوئی ادھر کھینچے کوئی ادھر کیونکہ یہاں کوئی ملکی مفادات کو ترجیح نہیں دیتایہاں  ہمیشہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی جاتی ہے یہی کچھ ہمیں الیکشن کے بعد نظر آرہا ہے، لوٹے ایک جماعت سے دوسری جماعت میں جارہے ہیں ،کیا یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں ؟آخر پر ان کا کہناتھا کہ میری دعاہے کہ یہ مخلوط حکومت کامیاب ہولیکن نظر نہیں آرہا ۔