ایک نیوز:امریکا نے پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک جہاں پارلیمانی نظام حکومت ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت قائم نہ ہو، اس قسم کے اتحاد بنتے ہیں، اس کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔