خوشاب،گھوٹکی اور کوہاٹ کےچند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

خوشاب،گھوٹکی اور کوہاٹ کےچند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری
کیپشن: خوشاب،گھوٹکی اور کوہاٹ کےچند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

ویب ڈیسک:  عام انتخابات کےبعدخوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کی گئی پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی اور ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔بدامنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا جہاں آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر اتوار کو ری پولنگ ہو گی۔