دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کا حمایت یافتہ ایک اور آزاد امیدوار ہار گیا

Feb 15, 2024 | 09:30 AM

ویب ڈیسک:پی ایس 115 میں دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاہنواز جدون بھی ہار گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے آصف خان کامیاب ہوگئے قرار پائے ،شاہنواز جدون نے الزام عائد کیا کہ  مجھ پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا گیا،میرا ایک بیٹا ہے ا سکی دھمکی دی گئی، پھر کہا گیا سیٹ چھین لیں گے،  جب نے میں نے پریشر نہیں لیا تو یہ ظلم کیا گیا۔
اس سے قبل  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 122میں تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوبارہ گنتی میں جیتی ہوئی نشست ہار گیا تھا۔ دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ آفسر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل(ر) محمد ایوب کو فاتح قرار دیدیا۔

مزیدخبریں