مہنگائی سےماری عوام پرنگران حکومت نےگیس بم گرادیا

Feb 15, 2024 | 00:58 AM

ایک نیوز:ای سی سی نےیکم فروری سےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا،جس کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دیدی ،سوئی کمپنیاں وسائل اور ضرورت کے حساب سے قیمتیں بڑھائیں۔
ذرائع کےمطابق کھادکےکارخانوں کوسستی گیس دینےکی پالیسی ختم کرنےکافیصلہ کیاگیاہے،فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس کی قیمتیں یکساں کرنے کی منظوری دےدی گئی ۔
ذرائع کےمطابق مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیاگیاہے، کمیشن کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔

مزیدخبریں