ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد سےترک ڈپٹی جنرل عرفان اوزسرٹ کی ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف سے گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرتینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔