ایک نیوز :ترک شہر قہرمان مرعش میں 227 گھنٹے بعد ملبے سے 74 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
قہرمان مرعش سے ہی 222 گھنٹوں بعد ملبے سے 42 سال کی خاتون کو زندہ نکالا گیا۔
ترکیہ میں زلزلے سے 50 ہزار 576 عمارتیں تباہ یا بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
ترک حکام کے مطابق وزارت شہری منصوبہ بندی نے زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں کی 3 لاکھ 87 ہزار عمارتوں کا معائنہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں تمام مخدوش عمارتوں کو فوری گرانے کی ضرورت ہے۔غازی انتپ شہر میں 12 ہزار، حاطے میں 10 ہزار 911 عمارتوں کو جبکہ قہرمان مرعش میں 10 ہزار 777 متاثرہ عمارتوں کو گرانا ضروری ہے۔
ترک حکام کے مطابق ملک میں زلزلے سے 35 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔