ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو مزید 2 ہفتے کے آرام کی ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا تھا کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن ڈاکٹروں نے انہیں منع کیا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں، ابھی عدالت چلتا ہوں، اُن کے ڈاکٹر کہتے ہیں، ہڈی ابھی جڑی ہے، یہ دوبارہ کھل سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ڈرنے والے نہیں، وہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا، جس میں عمران خان شامل نہیں تھے، ان پر مقدمہ کیا گیا۔ عمران خان سڑک پر عوام کو لیڈ کرنے کےلیے آئیں گے، اصل مسئلہ سیکیورٹی بھی ہے۔
فواد چودھری کاکہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے کہہ چکے ہیں کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔ عمران خان، نوازشریف نہیں، جو انہیں لندن جانا ہے اور واپس نہیں آنا، کل کیس پر دوبارہ بحث ہو گی، کیس ختم ہو گا۔