سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو ایف آئی آرزکالعدم قراردینےسےروک دیا

Feb 15, 2023 | 23:13 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائیکورٹس کو جاری تحقیقات اور درج مقدمات ( ایف آئی آرز) کالعدم قرار دینے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹ کو تحقیقات یا ایف آئی آرز کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں۔ فیصلے میں مزید کہا کہ ہائیکورٹس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 561 اےکا اختیار استعمال نہیں کر سکتیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان نےٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دی ہو تو ہی 561 کا اختیار استعمال ہو سکتا ہے۔ ہائیکورٹس ماتحت عدلیہ کے احکامات کالعدم قرار دےسکتی ہیں، تحقیقات نہیں۔ ہائیکورٹ آئینی دائرہ اختیار کے تحت تحقیقات اور مقدمات کا جائزہ لےسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کو دیے گئےاختیارات دراصل ان پر کیا گیا اعتماد ہوتا ہے، سرکاری افسران اپنے اختیارات کا استعمال شفافیت اور نیک نیتی سے کریں۔

عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ سی ڈی اے میں ملازمین کی اپ گریڈیشن میں کوئی جرم نہیں ہوا۔

 

مزیدخبریں