پاکستان  اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات ملتوی 

پاکستان  اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات ملتوی 
کیپشن: Virtual talks between Pakistan and IMF postponed

ایک نیوز :پاکستا ن اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے ورچوئل مذاکرات کل تک ملتوی کردیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کیساتھ ورچوئل مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کئے گئے ۔آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لئے وقت مانگا ہے۔آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا۔ 

اسلام آباد پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوُجائے گا۔ وزیر خزانہ بھی کہی چکے کہ اب آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی کے لئے معاہدہ آئندہ ہفتے ہی ہو سکے گا۔ 

وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ سینٹ ترمیمی بل پر سفارشات جمعہ کے روز مکمل کر کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوارہے ہیں۔

ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ بھی منی بجٹ پل ہاس ہونے کا امکان ہے۔