باجوہ ایک اور ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، شاہد خاقان  

Feb 15, 2023 | 22:34 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور  ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔
  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکسٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔

  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز چلائیں، ثبوت ہیں تو سزا بھی دلوائیں لیکن اس سے پہلے گرفتاری دانش مندی نہیں ہو گی۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، وفاقی وزرا جو بھی کہیں آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزیدخبریں