ایک نیوز :پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی میں بابوصابو انٹرچینج پر مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی،14من وزنی مردہ جانورپکڑاگیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ جانور سپلائر پکڑ لیا۔گوشت تیار کرنے کے لیے مردہ جانور کو چھپا کر گاڑی میں لے جایا جا رہاتھا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثرریاض ملک کاکہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں۔لاغر،بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔