ایک نیوز: حکومت نے منی بجٹ میں فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس ٹکٹ پر ایف ای ڈی کی شرح 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فضائی ٹکٹس بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
حکومتی اقدامات کے بعد دبئی، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک کا فضائی سفر مہنگا ہوگیا۔ بیرون ملک جانے والوں کیلئے ایئر ٹکٹس میں30 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق جدہ، مدینہ کے ٹکٹ پر بھی 28 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دبئی کا کم از کم یکطرفہ کرایہ99ہزار روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگیا۔
لاہور سے استنبول کرائے میں15ہزار سے زائد اضافہ، لاہور سے استنول کا ایئر ٹکٹ 1لاکھ 88 ہزار ہوگیا جبکہ لاہورسے ٹورنٹو یک طرفہ کرایہ5 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگیا۔
لاہور سے کراچی کے ایئر ٹکٹ میں7ہزار روپے اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا فضائی سفر،دو طرفہ کرایہ 41ہزار روپے تک پہنچ گیا۔