سوشل میڈیاکی سپر سٹار مہک ملک محفل تھیٹر میں جلوہ گرہوں گی 

Feb 15, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :سوشل میڈیاکی سپر سٹار مہک ملک 3 مارچ کو محفل تھیٹر میں جلوہ گرہوں گی ۔

 سوشل میڈیاکی سپر سٹار مہک ملک 3مارچ سے پروڈیوسر سید محمد یوسف اور رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامے میں کام کریں گی۔

 سوشل میڈیاکی سپر سٹار مہک ملک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  شادی فنکشنز کے بعد سٹیج کے شائقین نے جس پذیرائی سے نواز ااس پر ان کی بے حد ممنون ہوں میرے فینز ہی میرے لئے سب کچھ ہیں اور مجھے بے حدخوشی ہورہی ہے کہ میں لاہو رمیں پرفارم کرنے جارہی ہوں۔ یہاں تک پہنچنے کیلئے بہت زیادہ محنت کی او رکوشش کروں گی یہ محنت آگے بھی جاری رکھوں اور اپنے چاہنے والوں کے معیار اور امیدوں پر پورااتروں گی۔

 ڈاکٹراجمل ملک کا کہناتھاکہ شائقین کے پرزوراصرارپر مہک ملک کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیااور اس وقت جتنی پذیرائی انہیں مل رہی ہے وہ انتہائی خوش آئندہے۔

مزیدخبریں