عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ  لیا،ویڈیو شیئر کردی

عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ  لیا،ویڈیو شیئر کردی
کیپشن: Atiqa Odhu participated in the preparation of the cover of the Kaaba, shared the video

ایک نیوز : پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو  نے غلاف کعبہ ’ کسوا‘ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکردی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس  میں اداکارہ کو غلاف کعبہ  کی   تیاری میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 اداکارہ نے ویڈیو   کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے  لکھا کہ کہ  خوش قسمتی سے مجھے 'کسوا' کی تیاری کی سعادت حاصل کرکے اللہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ زندگی میں مجھے کبھی ایسا خوبصورت موقع مل سکے گا۔

 اداکارہ نے سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی اللہ اکبر بھی لکھا ۔