مریم نوازسے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،اہم امور پرمشاورت

مریم نوازسے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،اہم امور پرمشاورت
کیپشن: Meeting of party leaders with Maryam Nawaz, consultation on important issues

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے میانوالی سے لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

مریم نوازسے ملاقات کرنیوالوں میں سابق رکن قومی اسمبلی عبید اللہ خان شادی خیل، سابق وزیر امانت اللہ خان شادی خیل، ملک فیروز جوئیہ اور  علی حیدر نور خان شامل تھے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز سےملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سےمسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی ۔ جس میں  مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 مریم نواز نے جعفر خان مندوخیل کو پارٹی میں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ جعفر خان مندوخیل بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔