منی بجٹ سے عوام پرمہنگائی کا مزید بوجھ آئے گا،عمران خان 

Feb 15, 2023 | 19:58 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے چوروں کے ٹولے نے  اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا ۔ عوام پرمہنگائی کا مزید بوجھ آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاویڈیو لنک خطاب میں مزید کہنا تھا کہ  الیکشن  کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔جب سے ہماری حکومت ہٹائی گئی  تب سے کہہ رہاہوں الیکشن کرائیں۔کہاتھا ہمیں ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔کہا تھا چوروں کا ٹولہ ملک سنبھا ل نہیں سکے گا۔ پاکستان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ ہونا ہی تھا۔ پاکستان تیزی سے دلدل میں پھنستا جارہا ہے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملک ٹھیک نہیں ہوگا،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مزید مہنگائی آئے گی۔تنخواہ دار طبقے کا براحال ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے 4روپے پٹرول مہنگاہونے پر مہنگائی مارچ کرتے تھے۔بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نے مہنگائی مارچ کیے۔مریم نوازکا مہنگائی مارچ راستے میں ہی رہ گیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں آٹا 60اور آج 135روپے کلو ہوگیا۔گھی 335سے 700روپے کلو ہوگیا ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 4فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔یوریا کھاد ہمارے دور میں 1650،آج 3ہزار روپے تک پہنچ گئی۔یوریا کے لیے گیس کی قیمت 70فیصد بڑھا دی گئی ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی پر بھی سبسڈی ختم کردی گئی۔ہمارے دور میں مہنگائی 12اور آج 30فیصد ہے۔حکومت کی نااہلی سے فیکٹریاں بند رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 1100ارب کے کرپشن کیسز معاف کرائے۔ان کی حکومت میں ڈالر کی قدر میں 90روپے اضافہ ہوا۔اسحاق ڈار ڈالر200روپے سے نیچے لانے کی بڑھکیں مارتا تھا۔بتایا جائے موجودہ ملکی حالات کا کون ذمہ دار ہے ؟ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا تھا کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک یہاں تک پہنچا۔انہوں نے صدر سے کہا آرڈیننس پر دستخط کریں  تاکہ ایوان میں بحث نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں