ایک نیوز:قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے منی بجٹ پیش کرتے ہی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔آج بروز بدھ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 92 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3173 روپے گھٹ کر ایک لاکھ روپے64 ہزار 780 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔