سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعت کے 2 دہشتگرد گرفتار

Feb 15, 2023 | 16:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےکالعدم جماعت کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے۔

رپورٹ کےمطابق سی ڈی نے دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد  کیاہے۔ ونوں دہشت گرد احساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر چکے تھے ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نےلاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا تھا ۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے ، ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا تھا ۔

  سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج تھے اورکارروائی کے دوران خودکش جیکٹ ، دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد  ہوئی تھی۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت  داعش کے مختلف گروپوں سے تھا۔دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی تھی۔ سی ٹی ڈی پنجاب کا مزید کہناہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

مزیدخبریں