آصف علی زرداری نے کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے اہم بیان جاری کردیا

Feb 15, 2023 | 16:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400روپے کی جائے گی،وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  آصف علی زرداری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ کاشتکاروں اور کسانوں  سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کریگے،کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ کسان خوشحال ہوگا تو زراعت پر توجہ دیگا،گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا اور وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں