برائلر کی قیمت میں کمی کا معاملہ: پولٹری ٹریڈرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا

Feb 15, 2023 | 16:03 PM

ایک نیوز: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر کی قیمت میں کمی کے معاملے پر پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے برائلر کی قیمتوں میں کمی کرانے کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ پولٹری ٹریڈرز نے برائلر کا کام کرنے سے انکار کر دیا۔

پولٹری ٹریڈرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے زبردستی برائلر کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کرا دی۔ ٹریڈرز نے واضح کیا کہ جب تک حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز نہیں آتی، کاروبار نہیں کریں گے۔

پولٹری ٹریڈرز نے واضح کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ برائلر کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے 30 روپے کم کرانا چاہتی ہےجو کہ ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں