منی بجٹ سے قبل ہی گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Feb 15, 2023 | 15:50 PM

ایک نیوز: منی بجٹ سے قبل ہی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس میں مختلف اشیائے ضروریہ پر ٹیکسز عائد کیے جانے کی منظوری دی جائے گی۔ 

تاہم منی بجٹ سے قبل ہی مارکیٹ میں گھی و چائے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھی اور آئل کی قیمت میں مزید 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

گھی کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 600 روپے سے بڑھ کر 660 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب چائے کی پتی کی قیمت میں بھی 100 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ چائے کی پتی کی نئی قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1450 روپے ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں