ایک نیوز: کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔ خاتون کو اسٹریچر پر اسپتال لایا جا رہا تھا اور خاتون نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا.
رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔ سمیہ نامی خاتون نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا۔خاتون کو اسٹریچر پر لفٹ کے ذریعے لے جایا رہا تھا کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر گئی ہے جس سے خاتون کی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ریکسیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسٹریچر کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کے دوران لفٹ اندر گر گئی تھی.