منی بجٹ سے قبل ہی مارکیٹ میں تمام اشیاء مہنگی کردی گئیں

منی بجٹ سے قبل ہی مارکیٹ میں تمام اشیاء مہنگی کردی گئیں
کیپشن: All the commodities in the market were made expensive even before the mini-budget(file photo)

ایک نیوز: وفاقی حکومت آج شام پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس سے قبل ہی مارکیٹ میں تمام اشیائے خوردونوش مہنگی کردی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں سب پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، مسکارے، لپ اسٹک، سب پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ ہیئر کلر، ہیئر ریموو کریم، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز، آئی پوڈز سمیت الیکٹرانکس اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیاگیا ہے۔

گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس  18 فیصد کردیاگیا ہے۔