عدالت نے ایف آئی اے کو پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کی گرفتاری سے روک دیا

Feb 15, 2023 | 15:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے  روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور  میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کےمقدمےکی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر کیس کی سماعت جس کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

واضح رہے کہایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ  سائرہ انور اور ارشد اقبال کے خلاف  تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے دونوں  ملزمان کے خلاف  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے تفصیلات طلب کی تھی۔ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محکمہ ایکسائز  پنجاب  کو خط لکھا تھا جس میں ڈیفنس کی رہائشی  سائرہ انور  کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات  طلب  کی گئی تھی۔

مزیدخبریں