بیلجیئم کا گول کیپر پنالٹی کِک بچاتے زندگی ہار گیا

بیلجیئم کا گول کیپر پنالٹی کِک بچاتے زندگی ہار گیا

ایک نیوز: بیلجیئم کے گول کیپر آرنے ایسپیل 25 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق  بیلجیئم کے گول کیپر   گذشتہ ہفتے گراؤنڈ میں گر کربے ہوش ہوگئے تھے۔ ایسپیل اپنی مقامی شوقیہ لیگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔دوسرے ہاف میں حریف ویچروبیک کو پنالٹی ملنے سے پہلے ان سنگ ٹیم فنکل اسپورٹس سے 2-1 سے آگے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی لیکن اس کےفوراً بعد وہ میدان میں گر گئے جس کے بعد ایمبولینسیں انہیں اٹھاکر ہسپتال لے گئی۔ کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے لیکن وہ اسپتال پہنچنے سےقبل ہی دم توڑ گئے۔

بیلجیئم کلب نے ایک بیان میں کہا کہ فنکل اسپورٹ ارنے ایسپل کی اچانک موت کی وجہ سے گہرے سوگ میں ہے۔ افسوسناک حادثے پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی جا رہی ہے۔یسپل کی لاش کا پوسٹ مارٹم پیر کو موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ہونا تھا۔ایک مقامی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ایسپیل کی آخری رسومات میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔