ایک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سن کر عوام نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا۔ جس کی وجہ سے بڑے شہروں کے متعدد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کے حصول کیلئے پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خبریں آرہی ہیں کہ آج ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے جارہا ہے۔
شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی خبریں سن کر عوام نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے زیادہ تر چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس پر رش کی صورتحال ہے۔ جس سے شہری بھی پریشان ہیں۔
یاد رہے کہ یکم فروری کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔