عالمی مقابلہ حسن’مس ورلڈ‘ کی تقریب رواں سال (یواےای)میں ہوگی

Feb 15, 2023 | 13:55 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دنیا کے مشہور مقابلہ حسن ’مس ورلڈ‘ کی تقریب رواں سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق مس ورلڈ 2023 میں مشرق وسطیٰ آنے کو تیار ہے۔مس ورلڈ لمیٹڈ کی چیئرپرسن جُولیا مورلے نے پیر کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 71 واں مس ورلڈ فیسٹیول متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

جُولیا مورلے نے مزید بتایا کہ ’مس ورلڈ آرگنائزیشن ابھی مزید تفصیلات جس میں تاریخ اور مقام شامل ہیں بتانے سے قاصر ہے۔آخری مرتبہ مس ورلڈ کے مقابلے کی تقریب مارچ 2022 میں پیورٹورِیکو میں منعقد ہوئی تھی جس میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیرولینا بیلاوسکا کو مس ورلڈ کا خطاب دیا گیا تھا۔کیرولینا بیلاوسکا کو جمیکا سے تعلق رکھنے والی ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ کا تاج پہنایا تھا۔

گذشتہ سال منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں یو اے ای کی نمائندگی پامالا سرینا نے کی تھی۔خیال رہے کہ رواں سال یو اے ای میں ہونے والے مقابلے کے لیے خواہش مند ایسے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں جو غیرشادی شدہ ہوں، ان کے بچے نہ ہوں اور عمر 17 سے 27 کے درمیان ہو۔

مزیدخبریں