پاکستان نے ویلنٹائن ڈے پر بارڈر کراس کرنے والے بھارتی عاشق کو رہا کر دیا

Feb 15, 2023 | 13:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :  ویلنٹائن ڈے کا تحفہ، پاکستان نے ویلنٹائن ڈے پر دو بھارتی نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان نے ویلنٹائن ڈے پر دو بھارتی نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے جن میں ایک عاشق نوجوان جمبرا رام بھی شامل ہے۔ جمبرا رام گزشتہ سال راجستھان میں رات کے وقت اپنی محبوبہ سے ملنے گیا مگر لڑکی کے گھر والے جاگ گئے اور جمبرا اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہوا پاک انڈیا بارڈر کراس کرکے پاکستانی حدود میں پہنچ گیا تھا۔

جمبرا رام کو 6 ماہ بعد جہاں واپس اپنے گھر جانے کی خوشی تھی وہیں وہ اپنی محبوبہ کو یاد کرکے اداس بھی دکھائی دے رہا تھا۔ رینجرز پنجاب نے منگل کے روز دو بھارتی نوجوانوں کو واہگہ  اٹاری بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کیا تھا۔ ان میں سے ایک راجو نامی نوجوان کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا جبکہ دوسرا نوجوان جمبرا رام راجستھان کا رہائشی ہے۔

مزیدخبریں