ایک نیوز: الہ آباد میں اسکول جاتے ہوئے گورنمنٹ اسکول ہیڈ مسٹریس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ہیڈ مسٹریس شمائلہ شاہین ان کے خاوند غلام محمد اور بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاوں کلس گاماں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی۔ ہیڈ مسٹریس اپنے خاوند کے ساتھ اسکول جا رہی تھیں کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے ہیڈ مسٹریس شمائلہ شاہین ان کے خاوند غلام محمد اور بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
منڈی بہاوالدین میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوں 33 چک میں مخالفین کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں سرور، قاسم عرف سنی اور عنایت شامل ہیں،ایک ماہ قبل ملزمان نے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پر پہنچ گئی لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو گئی۔
ڈی پی او ساجد کھوکھر موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی۔