ایک نیوز: پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے لیے مسلسل امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کےمطابق ترکیہ زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے۔پاکستان ائیر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلباء کو واپس پاکستان لایا گیا۔ ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ائیر فورس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ایم اے اور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیار ہیں۔
ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کیاربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں کا91 جگہوں پرسرچ آپریشن جبکہ39جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس دوران 8 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لئے سب سے پہلے ترکیہ پہنچی تھی۔ مشکل کی گھڑی میں پاکستان آرمی ترکیہ کے بہن بھائیوں کی امداد میں پیش پیش رہاہے۔ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیموں کا ترکیہ کے صوبے ادیامان میں 17مقامات پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے 5 اور افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 41 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاک آرمی نے ملبے تلے دبے 4 زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے اورترک عوام پاک فوج کی خدمات کے معترف ہیں۔