بلوچستان سےڈیرہ اسماعیل خان منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بلوچستان سےڈیرہ اسماعیل خان منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئےبلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے ٹرک کے فرش میں بنے خُفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان اسمگل کی جا رہی تھی۔  اس کے علاوہ ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 546 کلو چرس برآمد  کی ہے جس میں خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ 

اے این ایف نے مانسہرہ سے ہری پور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے جس میں مانسہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف نے کراچی اتحاد ٹاؤن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 4 کلو چرس برآمد  کی ہے۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر ER 701 سے دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد  کی ہے چرس خاتون کے سامان میں موجود چنوں میں چھپائی گئی تھی ۔جس میں فیصل آباد کی رہائشی خاتون گرفتار  ہو گئی ہے۔ 

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد  ہوئی ہے جس میں چارسدہ کا رہائشی ملزم گرفتار ہو اہے۔ اسلام آباد ایف 8/1 میں کاروائی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے  2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔  اے این ایف نے تمام گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-15/news-1676445935-9920.mp4