منی بجٹ: لگژری اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ

منی بجٹ: لگژری اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Mini Budget: Decision to impose 25% GST on luxury goods(file photo)

ایک نیوز: وفاقی حکومت آج شام 170 ارب کا منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس میں لگژری اشیاء کو عوام کی پہنچ سے بہت دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سینکڑوں پرتعیش اشیاء پر 25 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مںظوری دی ہے۔ ٹیکس لگنے سے حکومت کو اضافی 50 سے 60 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔ ٹیکس کا اطلاق آج پیش ہونےوالے ضمنی فنانس بل میں کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرنے ان تمام درآمدی لگژری اشیاءپر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیاہے جن پر وزارت تجارت نے کچھ عرصہ قبل پابندی لگائی تھی۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی کچھ پرتعیش چیزوں پر بھی جی ایس ٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی مزاحمت کے باعث حکومت نے فلڈ لیوی کا نفاذ ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ پر زیادہ ٹیکس کی وجہ سے غیر قانونی تجارت ہو رہی ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ 100ارب کا نقصان ہورہا ہے۔