ویلنٹائن ڈے پر رومینٹک جوڑے کا انوکھا ورلڈریکارڈ

Feb 15, 2023 | 11:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : ویلنٹائن ڈے کے موقع پرجوڑے نے انوکھا ریکارڈ بنا لیا جس کے بعد انکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینڈا کی مائلس کلاٹیئر اور جنوبی افریقہ کے بیتھ نیئلے نے پانی کے اندر سب سے دیر تک بوسہ لینے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے ۔  جوڑے نے ایک پول کے پانی کے اندر چار منٹ چھ سکینڈ تک بوسہ لیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ اطالوی ٹی شو کے ہوسٹ لو شو دیئی کے نام تھا جنہوں نے تین منٹ 24 سکینڈ تک بوسہ کیا تھا ۔ مائلس کلاٹیئر اور بیتھ نیئلے دونوں غوطہ خور ہیں اور  دونوں نے منگنی کر رکھی ہے ۔ ان کی ڈیڑھ سال کی ایک بیٹی بھی ہے  اور ان کی رہائش جنوبی افریقہ میں  ہے  ۔
 جوڑے نے یہ ریکارڈ  مالدیپ میں ایک پروگرام کے دوران بنایا ۔جب  صبح ساڑھے سات بجے انہوں نے اپنی کوشش شروع کی اور پہلے کچھ دیر تک سانس روکنے کی پریکٹس کی۔ پھر تین تین منٹ کے دو ٹرائل کے بعد وہ کامیاب ہوگئے ۔ 
بیتھ  کا اس موقع پر کہنا تھا  کہ تین سال پہلے دونوں نے یہ  خواب دیکھا  تھا اور وہ آج وہ پورا ہوسکا ۔ بیتھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پریکٹس کے باوجود یہ کافی چیلنجنگ تھا کیونکہ  انہیں آکسیجن سپورٹ  حاصل نہیں تھی اور  اتنی دیر تک  سانس روکنا کافی مشکل تھا ۔

 واضح رہے کہ پانی کے باہر سب سے دیر تک بوسہ لینے کا ریکارڈ تھائی لینڈ کے ایککاچئی اور لکسان نرانارات کے نام درج ہے ۔ اس جوڑنے نے 58 گھنٹے ، 35 منٹ اور 58 سکینڈ تک لگاتار ایک دوسرے کو کس کیا تھا ۔ حالانکہ یہ ریکارڈ انہوں نے 2013 میں بنایا تھا، جس کوآج تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے ۔ 2013 میں یہ ریکارڈ بناتے ہوئے اس جوڑے نے اپنا ہی 2011 کا ریکارڈ توڑا تھا ۔
ان لوگوں نے ریپلیز ’’بلیو اٹ آر ناٹ‘‘ پتایا تھائی لینڈ میں ویلنٹائن ڈے  کے موقع پر دو روزہ بوسہ مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور سب سے دیر تک ایک دوسرے کا بوسہ لینے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ۔ اس مقابلہ میں دیگر جوڑے بیہوش ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں