منی بجٹ: سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ

Feb 15, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز: حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 170 ارب کے منی بجٹ کے خدوخال منظرعام پر آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ شرح ایک فیصد بڑھنے سے عوام پر 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ آجائے گا۔ 

اسی طرح منی بجٹ سے قبل ہی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا فوری نفاذ کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ سے منی بجٹ دو دن میں منظور کرانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ حکومت پاکستان جمعرات کی شام تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے 115 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات اٹھالیے۔ 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ لگژری آئٹمنز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے تک کی آمدن کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار کھڑا ہے۔وفاقی حکومت 170 ارب کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت نے 115 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

مزیدخبریں