منی بجٹ مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا:حلیم عادل شیخ

Feb 15, 2023 | 11:23 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج منی بجٹ آنے والا ہے مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا۔13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔شریک ملزم مشیر میر شیخ عدالت میں پیش نا ہوئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔

بعد ازاں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے بعد مہنگائی تین گنا بڑھ چکی ہے،بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا ہوچکا ہے،آج منی بجٹ آنے والا ہے مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا، پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا ہے، یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو 2سال سے اس مقدمے میں بلایا جارہا ہے، جنہوں کے ملک کو لوٹا ہے وہ آزاد ہیں، 13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمیت ہمارے رہنما اور کارکنان روز عدالتوں کے باہر کھڑے ہوتے ہیں، توہین منشی، توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کیسز بھگت رہے ہیں، شوکت ترین پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے اور مجھ پر 28 کیسز بنائے گئے ہیں۔اب ویڈیو کنگ بھی میدان میں آگیا ہے، جو اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے حساب ہوگا۔پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے، بحیثیت ادارہ پاک فوج ہمارے لیے قابل عزت ہے، سپاہی سے لے کر جرنیل تک سب محب وطن ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے، جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کارکنان رہنما تیار ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-15/news-1676442146-2732.mp4

مزیدخبریں